Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکول بسوں کیلئے خاتون ڈرائیورس کے تقررات پر غور

خانگی اسکول بسوں کیلئے خاتون ڈرائیورس کے تقررات پر غور

کمسن طالبات کیساتھ نازیبا واقعات کیلئے انسداد کیلئے اقدامات

حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) ملک بھر میں مختلف مقامات پر اسکولی طالبات کے ساتھ پیش آنے والے بعض نازیبا واقعات کے پیش نظر حکومت تلنگانہ بالخصوص ریاستی محکمہ بہبودی خواتین و اطفال تلنگانہ کے اسکول بسوں میں خاتون ڈرائیورس اور خاتون اسسٹنٹس کے تقررات کرنے کے اقدامات کیلئے تمام خانگی اسکول انتظامیوں کو مکتوب تحریر کرنے پر غور کررہا ہے تاکہ نازیبا واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔ فی الحال اسکول بسوں میں جانے والی بعض کمسن طالبات دست درازی و عصمت ریزی جیسے واقعات سے دوچار ہورہی ہیں لہذا مرکزی وزارت بہبود خواتین و اطفال نے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے اور خاتون بس ڈرائیورس اور اسسٹنٹس کے تقرر کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ خواتین کو بس چلانے ڈرائیونگ کی تربیت دینے کے مسئلہ پر ریاستی حکومتوں کو ہی غور کرنے کا مرکزی وزیر بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے مشورہ دیا ہے۔ اس دوران ریاستی ڈائریکٹر محکمہ بہبود برائے خواتین و اطفال وجیندرا بوئی نے بتایا کہ مرکزی وزارت بہبودی خواتین و اطفال کی جانب سے دیئے گئے تیقن کی روشنی میں خاتون ڈرائیورس کے تقررات اور انہیں مناسب ٹریننگ دینے کے اقدامات کرنے پر ریاستی محکمہ بہبودی خواتین و اطفال سنجیدگی سے غور کررہا ہے، اور توقع ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کی باقاعدہ منظوری حاصل کرتے ہوئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT