Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خانگی اسکول بچوں کو نہ بھیجنے عوام کا عہد

خانگی اسکول بچوں کو نہ بھیجنے عوام کا عہد

یلاریڈی ۔3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے نلامڈگو موضع کی عوام نے رضاکارانہ طور پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے خانگی اسکولوں کو نہ بھیجنے کا عہد کرتے ہوئے حلف لیا ۔ موضع کو خانگی اسکول ذمہ داروں نے آکر گاڑیوں میں طلباء کو اپنے اسکول بھیج رہے ہیں اور نلامڈگو علاقہ سے چند برسوں سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے جس سے لاکھوں روپئے موضع سے

یلاریڈی ۔3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے نلامڈگو موضع کی عوام نے رضاکارانہ طور پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے خانگی اسکولوں کو نہ بھیجنے کا عہد کرتے ہوئے حلف لیا ۔ موضع کو خانگی اسکول ذمہ داروں نے آکر گاڑیوں میں طلباء کو اپنے اسکول بھیج رہے ہیں اور نلامڈگو علاقہ سے چند برسوں سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے جس سے لاکھوں روپئے موضع سے ضائع ہورہے ہیں کہہ کر موضع کی عوام نے اتحاد کا مظاہرہ کرتیہ وئے مقامی پرائمری اسکول میں انگریزی میڈیم کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سب نے ملکر 50 ہزار روپئے کا چندہ جمع کیا ۔ سرکاری اساتذہ کے ساتھ خانگی اساتذہ کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہر ماہ ان اساتذہ کو اولیائے کچھ نہ کچھ جمع کر کے تنخواہ دینے کیلئے راضی ہوگئے اور 40طلباء کو اسکول میں داخلہ دلوایا ۔ اس موقع پر سرپنچ نارائنا ‘ ایس ایم سی چیرمین سائیلو اور ملیش ‘ ستیم ‘ راجلو ‘ ڈگمبر ‘ صدر معلمہ سنگو بائی ‘ سی آر پی سنجیو کمار ‘ سری لتا موجود تھے ۔ اس طرح مضع کی عوام نے علاقہ سے گاڑیوں میں دور خانگی اسکولوں کو بھیجنے اور اس کیلئے موضع سے ہر ماہ لاکھوں رپوئے خرچ ہونے کو سختی سے نوٹ کرتے ہوئے خود ہی ملکر اپنے ہی علاقہ میں اسکول کا قیام کرنے کا فیصلہ کرنے عزم اچھا ہوتو کامیابی یقینی ہونا ثابت کردکھایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT