Saturday , December 15 2018

خانگی اسکول IITچکا رامیا میں بم کی جھوٹی اطلاع پرسنسنی

جگتیال۔20؍ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آج شہر جگتیال کے ایک خانگی انگلش میڈیم اسکول چکا رامیا میں بم لگانے کی کسی نامعلوم شخص نے اسکول پرنسپل کو فون پر اطلاع دی جس پر سنسنی پھیل گئی حیدرآباد پولیس 100نمبر پر اطلاع دینے پر مقامی ضلعی پولیس حرکت میں آگئی ۔ پولیس ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ پہنچی اور اسکول کا معائنہ کیا جھوٹی اطلاع پر پولیس نے راحت کی سانس لی ۔ بعد ازاںضلع یس پی اننت شرما کی قیادت میں دیگر مدارس کا بھی دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا گیا ۔ بعد ازاں ضلع ایس پی اننت شرما نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بم کی جھوٹی اطلاع کسی نے اسکول پرنسپل کو دینے پر جگتیال میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ جس کی وجہ طلباء کو اسکول سے چھوڑ دیا گیا ۔ والدین طلباء کو لینے کیلئے پریشان حالات میں مدارس پر پہنچے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی اورکچھ دیر کیلئے خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ،جگتیال مختلف مقامات پر پولیس الرٹ دیکھائی دی ۔

TOPPOPULARRECENT