Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / خانگی انتظامیہ کے ایرپورٹس آئی ایس ایف کو 800 کروڑ روپئے باقی

خانگی انتظامیہ کے ایرپورٹس آئی ایس ایف کو 800 کروڑ روپئے باقی

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ خانگی طور پر چلائے جانے والے 6 ایرپورٹس سی آئی ایس ایف کو اپنے عملہ کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کے لئے تقریباً مجموعی طور پر 800 کروڑ روپئے باقی ہیں۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے تحریری جواب میں بتایا کہ صرف ایک دہلی ایرپورٹ جو دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کی طرف سے چلایا جارہا ہے، 737.37 کروڑ روپئے کی رقم باقی ہے۔ دیگر ایرپورٹس میں ممبئی ایرپورٹ بھی شامل ہے جو ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کی طرف سے چلایا جاتا ہے۔ وہ اس مرکزی صنعتی سکیورٹی ادارہ کو 48.70 کروڑ روپئے باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT