Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی انجنیئرنگ کالجوں میں فیس کا جائزہ لینے جمعہ کو اجلاس

خانگی انجنیئرنگ کالجوں میں فیس کا جائزہ لینے جمعہ کو اجلاس

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے خانگی انجنیئرنگ و دیگر پیشہ ورانہ کورسس کے کالجوں میں فیس اسٹرکچر (ڈھانچہ) کا جائزہ لینے کیلئے ’’تلنگانہ ایڈیشن اینڈ فیس ریگولیشن کمیٹی (ٹی اے ایف آر سی) کا ایک اہم اجلاس کمیٹی کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ 20 نومبر کو منعقد ہونے کا قوی امکان ہے ۔ اس اجلاس کی صدارت صدرنشین ٹی اے ایف آر سی مسٹر سواروپ ریڈی کریں گے ۔ تعلیمی سال 2016-17 ء سے مسلسل آئندہ تین سال تک کیلئے فیس کی رقومات کا تعین کرنے کیلئے تفصیلی غور و خوض کے ذریعہ فیس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بعد ازاں فیس کا جائزہ لینے کیلئے کالجوں کے انتظامیوں سے درخواستیں پیش کرنے کی خو اہش کرتے ہوئے خود ٹی اے ایف آر سی اعلامیہ جاری کرے گی اور اس اعلامیہ کی روشنی میں ٹی اے ایف آر سی کالج انتظامیوں سے اپنے کالجس سے متعلق آمدنی و مصارف ، اسٹاف کو دی جانے والی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات کے علاوہ ا سٹاف کی تفصیلی تعداد پر مبنی رپورٹس پیش کرنے کی خواہش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT