Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خانگی جونیر کالج لیکچررطالبہ کے ساتھ فرار

خانگی جونیر کالج لیکچررطالبہ کے ساتھ فرار

جگتیال۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال میں واقع وانی جونیر کالج میں زیرتعلیم انٹرمیڈیٹ BiPC سال اول کی طالبہ کو اس کالج میں پڑھانے والا لیکچرر لے کر فرار ہوگیا۔ والدین نے کالج کے روبرو اے بی وی پی کارکنوں کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وانی کالج جگتیال میں زیرتعلیم طالبہ گجرلہ رمیا جس کا تعلق بیرپور منڈل کولوائی موضع سے تھا جس کی عمر 16 سال ہے جو اس کالج کے ہاسٹل میں رہ کر تعلیم حاصل کررہی تھی۔ اسی کالج میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمت انجام دینے والے چندر شیکھر جس کا تعلق بھی اس علاقہ سے ہے اور دونوں ایک ہی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ لڑکی کو گمراہ کرکے پھانسنے کا اس کے والدین الزام لگا رہے ہیں۔ گزشتہ تین یوم سے یہ دونوں کالج سے لاپتہ ہیں۔ وارڈن نے لڑکی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر ہاسپٹل کو لیکچرر کے ہمراہ بھیجنے کی بات کہی۔ کالج پرنسپل راجندر شرما دو یوم قبل لڑکی کالج سے لاپتہ ہونے کی بات بتارہے ہیں، جبکہ والدین نے کالج انتظامیہ پر کسی قسم کا کوئی تعاون نہ کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی جگتیال میں انسپکٹر نے کالج پہنچ کر احتجاجیوں کو ہٹا دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT