Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / خانگی حج ٹور آپریٹرس کے کوٹہ میں اضافہ کی سفارشات منظور

خانگی حج ٹور آپریٹرس کے کوٹہ میں اضافہ کی سفارشات منظور

نئی دہلی ۔ 19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو منظوری دے دی ہے جس میں خانگی ٹور آپریٹرس جو عازمین حج کو سعودی عرب روانہ کرتے ہیں ‘ کے کوٹہ میں تین فیصد اضافہ کی سفارش کی تھی ‘ کمیٹی نے کہا تھا کہ موجودہ 26.47فیصد میں اضافہ کرکے اسے 30فیصد کردیا جائے ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے سفارشات کی منظوری کی توثیق کردی ۔ ہندوستان کا سالانہ کوٹہ 1,70,000ہے ۔

TOPPOPULARRECENT