Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی دواخانوں کے جان بہ لب مریض،سرکاری دواخانوں میں دم توڑ رہے ہیں

خانگی دواخانوں کے جان بہ لب مریض،سرکاری دواخانوں میں دم توڑ رہے ہیں

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے کہا کہ حکومت محبوب نگر ضلع کے دو سرکاری دواخانوں میں طبی سہولتیں مزید بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ جڑچرلہ میں مفت ہارٹ چک اپ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ خانگی اور کارپوریٹ دواخانہ جان بہ لب مریضوں کو حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور گاندھی ہاسپٹل منتقل کررہے ہیں اس طرح ان سرکاری دواخانوں میں ہر روز 20 سے زائد مریض فوت ہورہے ہیں ۔ گاندھی ہاسپٹل میں دو گھنٹے تک برقی سربراہی بند رہنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ہاسپٹل میں جنریٹرس لگائے جائیں گے اور دوسری تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی ۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت آروگیہ شری اسکیم کے تحت جگر کی تبدیلی کے آپریشن کے لیے 12 لاکھ روپئے فی کس فراہم کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT