خانگی سیکٹرس کیلئے سعودی کا خطیر رقمی تعاون

ریاض ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سعودی خانگی سیکٹرس میں تعاون کیلئے 72 بلین ریال (19.2 بلین ڈالرس) مختص کئے ہیں۔ یاد رہیکہ تیل کی آمدنی کے علاوہ بھی سعودی عرب دیگر ذرائع سے معاشی اصلاحات کے نفاذ کا خواہاں ہے اور ایسی صورت میں صرف تیل کی آمدنی پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ اس پیاکیج کے ذریعہ سعودی معیشت مستحکم ہوجائے گی۔ فنڈس 16 پراجکٹس میں استعمال کئے جائیںگے جن میں سب سے زیادہ مالیت 5.7 بلین ڈالرس پر مشتمل پراجکٹ پر خرچ کئے جائیں گے جس کے تحت شہریوں کو رعایتی ہاؤس لون فراہم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT