Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی شعبہ میں تحفظات کیلئے مذاکرات کئے جائیں : ڈگ وجئے سنگھ

خانگی شعبہ میں تحفظات کیلئے مذاکرات کئے جائیں : ڈگ وجئے سنگھ

حیدرآباد۔ 14 اپریل (پی ٹی آئی) کانگریس جنرل سیکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ خانگی شعبہ میں تحفظات کی فراہمی کے مسئلہ پر کارپوریٹ اور تجارتی اداروں سے تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے، کیونکہ کمزور طبقات کی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے انہیں بھی حصہ ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ خانگی شعبہ میں تحفظات ہندوستانی دستور کے تحت نہیں آتے، لیکن اس ضمن میں تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے اور ہمیں مثبت ردعمل کی توقع ہے۔ جب ان سے خانگی شعبہ میں تحفظات کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحفظات فراہم کئے بغیر بھی مثبت اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر کارپوریٹ اور خانگی شعبہ سے بات چیت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو بھی آر ٹی آئی کے دائرہ کار میں لانے کی حمایت کی۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ جب ہم شفافیت کی بات کرتے ہیں تو ہر شخص کو اسے قبول بھی کرنا چاہئے۔ سیاسی جماعتوں کو اس معاملہ میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT