Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / خانگی شعبہ میں ریزرویشن کے مطالبہ کو لالو یادو کی حمایت

خانگی شعبہ میں ریزرویشن کے مطالبہ کو لالو یادو کی حمایت

پٹنہ ۔11 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خانگی شعبہ میں درج فہرست ذاتوں اور قبائل کو تحفظات کی فراہمی کیلئے اپنی حلیف جنتا دل متحدہ اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نے سب سے پہلے یہ مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے بہت پہلے ہی اس طرح کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے جلسے اور بیان بازی کرتے ہوئے ریزرویشن پر عمل آوری سے انکار کرنے خانگی شعبہ کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سابق میںصنعتی اداروں نے یہ عذر پیش کرتے ہوئے ریزرویشن کی مخالفت کی تھی کہ اس سے مسابقتی جذبہ متاثر ہوجائے گا ۔ دریں اثناء سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے اس مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اصولاً ہم بھی خانگی شعبہ میں ریزرویشن کے حامی ہیں لیکن اس کی عملی آوری میں جنہیں قانونی رکاوٹیں درپیش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT