Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / خانگی فرم سے روابط : گوئل کو برطرف کرنے کا مطالبہ

خانگی فرم سے روابط : گوئل کو برطرف کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پیوش گوئل کو پرائیوٹ فرم شرڈی انڈسٹریز کے ساتھ اُن کے مبینہ روابط کے سبب مفاد کے ٹکراؤ کا مسئلہ پیدا کرنے کی پاداش میں برطرف کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاکہ اس مسئلہ کی سپریم کورٹ کے برسرخدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس قائدین غلام نبی آزاد ، ویرپا موئیلی اور پون کھیرا نے اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرفینانس ارون جیٹلی کی خاموشی پر سوال بھی اُٹھائے ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ گوئل 25 اپریل 2008 ء سے یکم جولائی 2010 ء تک شرڈی انڈسٹری کے چیرمین اور مکمل وقتی ڈائرکٹر رہے ، جس کے دوران کمپنی نے یونین بینک آف انڈیا کی قیادت میں بینکوں کے کنسورشیم سے 258.62 کروڑ روپئے کا قرض لیا ۔ گوئل بعد میں کمپنی کے بورڈ سے مستعفی ہوگئے اور کمپنی نے قرضوں کی واپس ادائیگی سے قاصر رہنے کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کے دیوالیہ پن کا اعلان کردیا ۔ تاہم مرکز میں مودی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد قرض کی واجب الادا رقم 651.87 کروڑ روپئے میں سے 65 فیصد حیران کن طورپر بینکوں کے کنسورشم نے معاف کردیا ، جس پر کسی گوشہ نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT