Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / خانگی فینانسروں کی ہراسانی سے ایک شخص کی خودکشی

خانگی فینانسروں کی ہراسانی سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) خانگی فینانسروں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ بدسلوکی اور رسوائی سے دلبرداشتہ ہوکر حیات نگر کے علاقہ میں 36 سالہ بھانو چندر نے انتہائی اقدام کیا ۔ فینانسروں اور سود خوروں کے خلاف پولیس کے اقدامات اس واقعہ سے ناقابل ثابت ہورہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ پدا عنبر پیٹ علاقہ کے ساکن بھانو چندر نے ایک گاڑی فینانس پر حاصل کی تھی اور اس کے اقساط باقی تھا ۔ قسطوں کی ادائیگی میں تاخیر کے سبب خانگی فینانس کمپنی کی جانب سے اس کی گاڑی ضبط کرلی گئی تھی اور اس کی درخواست اور گذارش پر بھی اس کے خلاف سخت اقدامات کی مبینہ طور پر دھمکیاں دی جارہی تھی ۔ اس کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے بدسلوکی کرتے ہوئے بھانو چندر کو رسوا کیا تھا جس سے دلبرداشتہ شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT