Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی فینانسر کی ہراسانی پر نوجوان کی خودکشی

خانگی فینانسر کی ہراسانی پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) خانگی فینانسر کی مبینہ ہراسانی اور بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ کے راملو جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ راج نگر بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک خاتون الاماں سے بطور قرض رقم حاصل کی تھی اور اس کی وقت پر ادائیگی میں ناکام تھا ۔ تاہم سود برابر ادا کر رہا تھا ۔ سود کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر سے وہ پریشان تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ راملو کل 500 روپئے رقم ادا کردی تھی ۔ باوجود اس کے ایرماں کی مبینہ بدسلوکی اور گالی گلوج سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT