خانگی مدارس میں طلبہ کے ساتھ زیادتی

کلواکرتی /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مستقر پر موجود خانگی مدارس اور کالجس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ حکومتی رہنمائی میں مرتب کئے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر ABVP تنظیم نے آج تحصیلدار کو میمورنڈم حوالے کرتے ہوئے ان مدارس اور کالجس کے خلاف سختی سے کارروائی کی اپیل کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام خانگی کالجس و م

کلواکرتی /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مستقر پر موجود خانگی مدارس اور کالجس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ حکومتی رہنمائی میں مرتب کئے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر ABVP تنظیم نے آج تحصیلدار کو میمورنڈم حوالے کرتے ہوئے ان مدارس اور کالجس کے خلاف سختی سے کارروائی کی اپیل کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام خانگی کالجس و مدارس میں طلبہ و طالبات سے زائد وقت تک کام لیا جارہا ہے ۔ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ان طلباء کو مشغول رکھا جارہا یہ اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری تعلیم کے دنوں میں بھی جتنے سکینڈ سائٹرڈے ، سنڈے اور دیگر عام تعطیلات میں ورک کی نامکمل کا بہانہ بناکر طلبہ و طالبات کو ان دنوں میں بھی مشغول رکھا جارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فیس کے معاملہ میں طلبہ و طالبات سے بہت زائد فیس وصول کی جارہی ہے ۔ جبکہ داخلے کے وقت تو نرم و ملائم باتوں کے ذریعہ شریک مدارس کرلیا جاکر بعد میں طلبہ سے فیس کی وصولی میں سختی سے کام لیا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کی جان سے 25 فیصد غریب طلبہ کو تعلیم دینے کے لازمی قانون کو تو یہ تمام اسکولس و کالجس خاطر میں ہی نہیں لاتے ہیں ۔ تمام مدارس و کالجس کی فہرست منگواکر اس جانب خصوصی توجہ لینے اور جو اسکولس و کالجس اس پر عمل نہیں کر رہے ہیں ان پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے ان کے اجازت ناموں کو فوراً منسوخ کرنے کی اس تنظیم نے آج میمو حوالے کرتے ہوئے تحصیلدار سے اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران راجو ، وینکٹ ، یادگیری اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT