Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / خانگی ملازم پانی کی ٹانکی میں غرق

خانگی ملازم پانی کی ٹانکی میں غرق

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) فلک نما پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں خانگی ملازم پانی کی ٹانکیمیں غرقاب ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24سالہ براونت سنگھ ساکن جنگم میٹ فلک نما اسی علاقہ میں واقع پانی کے ایک بڑی ٹانکی میں گرکر غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ سنگھ کی نعش ٹانکی سے برآمد کرلی گئی اور دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔بتایا جاتا ہے کہ براونت سنگھ اتفاقی طور پر حادثہ کا شکار ہوگیا ہے جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT