Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / خانگی نرسنگ ہوم کے ڈاکٹرس کو بلیک میلنگ کی کوشش۔ کمپاؤنڈر سمیت 3 افراد گرفتار

خانگی نرسنگ ہوم کے ڈاکٹرس کو بلیک میلنگ کی کوشش۔ کمپاؤنڈر سمیت 3 افراد گرفتار

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) خانگی نرسنگ ہوم کے ڈاکٹرس کو بلیک میلنگ کے ذریعہ کروڑہا روپئے کا مطالبہ کرنے والے 3 افراد بشمول دواخانے کے کمپاؤنڈر کو سعیدآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر سعیدآباد مسٹر ستیا نے بتایا کہ آر سندیپ کمار، ڈی انیل (کمپاؤنڈر) اور جی بالا کشن عرف بالو لیب ٹیکنیشن جو سنگارینی کالونی میں واقع گائتری نرسنگ ہوم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رچنا سنگھ ٹھاکر اور اُن کے شوہر ڈاکٹر کرن کمار کو ایک تلگو نیوز چیانل کے رپورٹرس ظاہر کرکے مکتوب روانہ کیا جس میں اُن کے دواخانے میں کئی خامیاں موجود ہونے کا دعویٰ کیا اور ایک کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا۔ رقم کی عدم ادائیگی پر اُن خامیوں کو منظر عام پر لانے اور محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دینے کی دھمکی دی۔ گائتری نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر جوڑے نے سعیدآباد پولیس سے شکایت درج کروائی جس کے فوری بعد پولیس نے فوری حرکت میں آکر دھمکی آمیز فون نمبر کا پتہ لگاتے ہوئے سندیپ، انیل اور بالا کشن کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے بلیک میلنگ کیلئے مستعملہ تین موبائیل فون اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT