Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خانگی ٹراویلس کی بس الٹ جانے سے 4 افراد ہلاک

خانگی ٹراویلس کی بس الٹ جانے سے 4 افراد ہلاک

دیگلور میں ڈرائیور کی لاپرواہی سے بس حادثہ کا شکار
دیگلور /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیگلور سے سات کیلومیٹر کی دوری پر واقع ونالی کے کلیان ٹول ناکہ سے قریب دیگلور سے ناندیڑ جانے والی غیر مجاز خانگی ٹراویلس بس جو کافی تیز رفتاری کے ساتھ دوڑ رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث یہ بس ہائی وے پر اُلٹ گئی ۔ جس کے باعث چار مسافر جائے واردات ہی پر ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ گیارہ دیگر مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ جنہیں پہلے سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا وہاں پر عارضی طور پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد سب کو ضلع ناندیڑ سرکاری ہاسپٹل وشنوپوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ 24 اگست کی شام تین بجے دیگلور سے روانہ ہونے والی غیر مجاز مسافرین کی ایک خانگی ٹراویلس لکشمی نارائن خانگی بس سرویس حیدرآباد تا اکولہ نیشنل ہائی وے نمبر 161 موضع ونالی سے قریب ٹول ناکہ کے پاس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس بس میں 25 مسافرین سوار تھے ۔ یہ بس اول تو خانہ پور موضع ہی پر فیل ہوگئی تھی جیسے ڈھکیل کر بڑی مشکل سے ایک دوسرا غیر لائیسنس یافتہ شخص نے اسٹارٹ کرکے بھگانا شروع کردیا ۔ تاہم اس مصروف ترین ہائی وے پر دونوں جانب سے کافی ہیوی گاڑیاں دوڑ رہی تھیں ۔ اس ڈرائیور نے بس پر اپنا قابو کھو دیا جس کے باعث ٹراویلس کو حادثہ پیش آیا ۔ جائے حادثہ پر ہی ایک مسافر ماں اور بیٹی سنیتا نورتی کامبلے عمر 29 سال اور شیتل نیورتی کامبلے عمر 9 سال ساکن سدھارتھ نگر دیگلور ٹاون گنگادھر پرمیشور بھرلے عمر 50 سال ساکن تھری ہپرگہ مدنور ( تلنگانہ ) اور ماروتی لچھماجی جنگل واڑ عمر 38 سال ساکن بربڑا ( ناندیڑ ) جائے واردات ہی پر ہلاک ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کے نام اس طرح سے ہیں زیتون بی سرور قریشی ، عمر 60 سال ساکن بیشمگرہ و دیگر کل ملاکر گیارہ مسافرین شدید زخمی بتلائے گئے ہیں ۔ پولیس کے بموجب لکشمی نارائن پرائیویٹ غیر مجاز ٹراویلس کمپنی کے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر مسٹر ڈی جی چکلی کر کر رہے ہیں ۔ واقع حادثہ کی اطلاع پاتے ہی دیگلور کے صدر بلدیہ مسرٹ موگلابی شرشٹوار ، نائب صدر بلدیہ بالاجی سیٹھ ، ٹیکاڑے ، محمد شریف ماموں کنٹراکٹر ، لالو کویلواڑ( سابق کونسلرس ) شیوسینا کے سنتوش پٹیل نے زخمیوں کو نکالنے اور ہاسپٹل منتقل کرنے میں مدد کی ہے ۔ پولیس مفرور ڈرائیور و مالک کی سرگرمی سے کر تلاش کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT