Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی ٹور آپریٹرس کے عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کا پروگرام

خانگی ٹور آپریٹرس کے عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کا پروگرام

حیدرآباد 15 اگسٹ (پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش کے پرائیوٹ ٹور آپریٹرس کے توسط سے سفر حج پر جانے والے عازمین کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف پریونٹیو میڈیسن کی جانب سے منگل 16 اگسٹ کو 2 بجے دن شاہ فنکشن ہال ریڈ ہلز لکڑی کا پُل میں ٹیکہ اندازی کا آغاز ہوگا۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر سی لیلاوتی ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پریونٹیو میڈیسن مہمان خصوصی ہوں گی۔ حج و عمرہ ٹورز آرگنائزیشن ویلفیر اسوسی ایشن تلنگانہ و آندھراپردیش کے صدر جناب محمد عبدالرزاق قمر صدارت کریں گے۔ جنرل سکریٹری جناب محمد سراج خان نے کہاکہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے توسط سے اسوسی ایشن کو ویکسی نیشن سربراہ کیا جارہا ہے۔ جن آپریٹرس کو اس سال وزارت خارجہ کی جانب سے کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے ان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے عازمین حج کو اس ٹیکہ اندازی پروگرام سے واقف کروائیں تاکہ ان کو انسٹی ٹیوٹ آف پریونٹیو میڈیسن کی جانب سے ٹیکہ اندازی کی جاسکے۔ عازمین حج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بپابندی وقت ٹیکہ اندازی کیمپ میں شرکت کریں تاکہ سہولت کے ساتھ ایک ہی مقام پر ان کی ٹیکہ اندازی ہوسکے۔ ان عہدیداروں نے پی ٹی اوز کے لئے ویکسی نیشن حاصل کرنے پر اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور سے اظہار تشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT