Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / خانگی چٹ فنڈ کے ذریعہ دھوکہ دینے والا گرفتار

خانگی چٹ فنڈ کے ذریعہ دھوکہ دینے والا گرفتار

حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جس نے خانگی چٹ فنڈ کے نام پر کروڑہا روپئے وصول کرکے عوام کو ٹھگ لیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اے جگدیشور جو خانگی چٹ فنڈ کا کاروبار کرتا تھا، کئی افراد سے 2.7 کروڑ روپئے کی چٹھیوں کی رقم وصول کرلی اور بعدازاں انہیں بروقت ادا کرنے میں ناکام رہے۔ عوام کی جانب سے جگدیشور کو رقم لوٹانے کے مسلسل دباؤ کے پیش نظر اس نے کئی افراد کو بلینک چیکس دیئے تھے جو بیکار ثابت ہوئے۔ جگدیشور کی دھوکہ دہی کے خلاف سی سی ایس میں شکایت درج کروائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جگدیشور 1995ء سے خانگی چٹ فنڈ کمپنیوں میں ملازمت کرچکا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔ پولیس نے گرفتار دھوکہ باز جگدیشور کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT