Tuesday , December 11 2018

خانگی کالج کے ڈائرکٹر کی دوران علاج موت

شمس آباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع بڑا شاہ پور میں ایک شخص مشتبہ حالت میں زخمی پایا گیا تھا جس کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ بعد ازاں اس کی شناخت ہری ناتھ ریڈی 34 سالہ ساکن اومکار نگر ہستناپورم ، خانگی کالج ڈائرکٹر کی حیثیت سے کی گئی ۔ کل وہ علاج کے دوران عثمانیہ میں فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT