Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی کمپنی کے مشین میں پھنس کر خاتون فوت

خانگی کمپنی کے مشین میں پھنس کر خاتون فوت

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون مشین میں پھنس کر فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 46سالہ جے شری جو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن شیوراج کی بیوی تھی یہ خاتون میاں پور کے علاقہ میں واقع ایک خانگی کمپنی میں کام کرتی تھی۔ گزشتہ روز جب یہ خاتون کمپنی میں کام کے دوران مصروف تھی تو اس کا ڈوپٹہ مشین کی زد میں آگیا اور وہ مشتبہ طور پر دم گھٹنے سے فوت ہوگئی۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT