Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی ہاسپٹل انتظامیہ و ڈاکٹرس کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ

خانگی ہاسپٹل انتظامیہ و ڈاکٹرس کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ

حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ پولیس نے خانگی ہاسپٹل انتظامیہ و ڈاکٹرس کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مقدمہ ایک شخص کی شکایت پر کیا گیا جس کا ایک گھنٹے کا بچہ فوت ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن پرتاب نے اپنی بیوی پرینکا کو ملک پیٹ کے ہیگڈے ہاسپٹل میں منتقل کیا تھا اور کل اس خاتون کی سرجری کی گئی اور لڑکا تولد ہوا ۔ تاہم ایک گھنٹہ بعد ان کا بچہ فوت ہوگیا ۔ اس بات پر برہم پرتاب نے پولیس میں شکایت کردی ۔ پرتاپ کا کہنا ہے کہ وہ پابندی سے ہاسپٹل تشخیص کیلئے آرہے تھے اور تمام تر احتیاطی اقدامات پر عمل کررہے تھے ۔ گزشتہ روز خود ڈاکٹرس نے اسکیاننگ کے بعد اس بات کا بھروسہ دلایا تھا کہ حمل میں بچہ صحت مند ہے اور کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ باوجود اس کے بچہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے پرتاب کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
شمس آباد سے دو سالہ لڑکی لاپتہ
شمس آباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) شمس آباد سے دو سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایم لکشمی متوطن محبوب نگر جو شمس آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب جھونپڑی میں زندگی بسر کرتی ہے 17 مئی کو اس کی پوتری دو سالہ شریتا کے ساتھ دوپہر میں سوگئی ۔ کچھ گھنٹوں بعد اُٹھ کر دیکھا تو لڑکی غائب تھی ۔ تمام مقامات پر تلاش کرنے کے بعد بھی اس کاکوئی پتہ نہیں چلایا جاسکا اس کے بعد اس نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ محمد ناصر سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرکے عوام سے اپیل کی کہ اس دو سالہ لڑکی کا پتہ چلنے پر فون نمبر 9491039173 پر اطلاع کریں۔

TOPPOPULARRECENT