Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / خانگی ہاسپٹل میں کمسن کی موت پر کشیدگی

خانگی ہاسپٹل میں کمسن کی موت پر کشیدگی

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں کمسن لڑکے کی مشتبہ موت کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ کمسن لڑکے کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور پولیس میں شکایت کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساڑھے چار سالہ لڑکے منی وردھن کو گذشتہ روز کاچی گوڑہ کے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جس کی سرجری انجام دی گئی جو آج صبح کے اوقات میں فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کاروان کے ساکن شخص وینکٹیش یادو کے لڑکے منی وردھن غدود کے عارضہ کا شکار تھا جس کو آر ٹی سی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد اس کمسن کو کاچی گوڑہ کے ہاسپٹل لایا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھا اور ا سکی سرجری بھی کی گئی جو آج فوت ہوگیا کاچی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT