Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خانہ پور میں تلگودیشم قائدین کی ٹی آر ایس میںشمولیت

خانہ پور میں تلگودیشم قائدین کی ٹی آر ایس میںشمولیت

وزراء کی جانب سے خیر مقدم ‘رکن اسمبلی اجمیرہ ریکھا اور دیگر کا اظہار ناراضگی

وزراء کی جانب سے خیر مقدم ‘رکن اسمبلی اجمیرہ ریکھا اور دیگر کا اظہار ناراضگی
خانہ پور 5 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خانہ پور میں ٹی آر ایس پارٹی میں تلگودیشم کے قائدین کی شمولیت کو لے کر رکن اسمبلی اجمیرہ ریکھا اور دیگر ٹی آر ایس پارٹی کے سیائر قائدین و کارکنوں نے اپنی سخت ناراضگی کے بعد زبردست ہنگامہ آرائی کی اور مظاہرے کئے ۔ تفصیلات کے بموجب خانہ پور میں سینئر تلگودیشم قائدین صدر نشین منڈل پریشد خانہ پور اور تلگودیشم سے وابستہ منڈل خانہ پور کے کئی سرپنچوں و اراکین منڈل پریشد کی بڑی تعداد نے ریاستی وزراء و زیر جنگلات جو گو رامنا اور اے اندرا کرن ریڈی وزیر امکنہ کی صدارت میں تلگودیشم سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تلگودیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر ریاستی وزراء نے تمام قائدین و کارکنوں کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر امکنہ اے اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کا مقصد تلنگانہ ریاست سے کانگریس تلگودیشم پارٹی کا مکمل صفایا کرنا ہے اور عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خانہ پور کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر وقت دستیاب رہیں گے اور صدر ماٹ پراجکٹ کو بیاریج میں تبدیل کرنے کیلئے بہت جلد کامیاب مساعی کریں گے ۔وزیر جنگلات جوگو رامنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کا صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کے تلنگانہ غدار قائدین چاہے کتنا زور لگالے وہ ٹی آر ایس پارٹی کو توڑ نہیں سکتے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تلگودیشم کے ریونت ریڈی کو ضمانت ملنے کایہ مطلب نہیںکہ وہ ملزم نہیںہے ان کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا ۔ انہوں نے تمام ٹی ڈی پی قائدین کاخیر مقدم کیا اور ٹی آر ایس پارٹی کی ترقی کیلئے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی خانہ پور اجمیر ریکھا شیام نے کہا کہ ریاستی وزراء ٹی آر ایس کے اصل قائدین و کارکنوں کے ساتھ انصاف کرے ۔ اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونیو الے تلگودیشم کے سینئر قائدین آکولہ سرینواس صدر منڈل تلگودیشم خانہ پور صدر نشین منڈ ل پریشد آکولہ شوبھا رانی سرینواس راتھوڑ رامو نائک سابق رکن ضلع پریشد خانہ پور ایم اے مجیب و دیگر قائدین نے کہا کہ وہ تلنگانہ تحریک میں ابتداء ہی سے شامل ہیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس ضلع صدر عادل آباد لوکا پھوما ریڈی ‘رام کشن ریڈی ‘گوردھن ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT