Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خانہ پور میں شر انگیزی واقعہ کی اسمبلی میں گونج

خانہ پور میں شر انگیزی واقعہ کی اسمبلی میں گونج

خانہ پور۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانہ پور میں اکثریتی فرقہ کے نوجوانوں کی جانب سے شر انگیزی و فرقہ پرست بی جے پی سے تعلق رکنھے والے نوجوانوں کی جانب سے تین مسلم نوجوانوں پر حملہ کے واقعہ کی آج اسمبلی میں گونج پر ضلع ایس پی عادل آباد ترون جوشی نے خانہ پور سرکل انسپکٹر پولیس کو سخت احکامات جاری کئے اور ہندو شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی جس پر خانہ پور پولیس فوری حرکت میں آگئی۔ سرکل انسپکٹر پولیس نریش کمار نے اردو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اکثریتی فرقہ کے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید گرفتاریوں کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں آئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن و امان کی برقراری میرا فرض ہے۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ شرپسندی چاہے کسی بھی فرقہ کی جانب سے ہو وہ ناقابل برداشت ہے اور قابل مذمت ہے اسے سختی سے کچل دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT