خانہ کعبہ کا غسل مبارک

ریاض۔25 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) نئے ہجری سال کی مناسبت سے خانہ کعبہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج منعقد کی گئی،دنیا بھر سے آئے ہوئے ججاج کرام کی واپسی کے بعد خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کو ہزاروں لیٹرآب زمزم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور مشیر خادم حرمین شریفین نے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔غسل کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور دیگر خوشبوؤں میں تر سفید کپڑے سے جبکہ فرش پر آب زمزم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ سے صاف کیا گیا۔ہر سال حج کے فوری بعد غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوتی ہے اور گزشتہ ماہ بھی خانہ کعبہ کا غلاف جسے کسوہ کہا جاتا تبدیل کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT