Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خانہ کعبہ کے اطراف جدید توسیعی منصوبہ کے تحت تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری

خانہ کعبہ کے اطراف جدید توسیعی منصوبہ کے تحت تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری

عادل آباد۔/14مارچ، ( نمائندہ سیاست محبوب خان ) کلمہ طیبہ کی گونج میں خانہ کعبہ کے طواف کا روحانی منظر جس سے دوریاں اختیار کرنا کوئی مسلمان گوارہ نہیں کرسکتا۔ حج اصغر’ عمرہ ‘ کرنے والے افراد کا وقت مقرر ہوتا ہے جس کی بناء پر مجبوراً انہیں لوٹنا پڑتا ہے۔ دیدہ نم آنکھوں سے وداعی طواف کرنے کے بعد خانہ کعبہ کے مبارک غلاف کو پکڑ کر پھر ایک

عادل آباد۔/14مارچ، ( نمائندہ سیاست محبوب خان ) کلمہ طیبہ کی گونج میں خانہ کعبہ کے طواف کا روحانی منظر جس سے دوریاں اختیار کرنا کوئی مسلمان گوارہ نہیں کرسکتا۔ حج اصغر’ عمرہ ‘ کرنے والے افراد کا وقت مقرر ہوتا ہے جس کی بناء پر مجبوراً انہیں لوٹنا پڑتا ہے۔ دیدہ نم آنکھوں سے وداعی طواف کرنے کے بعد خانہ کعبہ کے مبارک غلاف کو پکڑ کر پھر ایک مرتبہ دربار میں حاضری کی دعا کے ساتھ رخصت ہوتے ہیں۔ ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہونے والے اس مقدس مقام کے اطراف مسجد حرم شریف کے جملہ 125دروازے عازمین عمرہ کے لئے کھول دیئے گئے۔ جبکہ تعمیراتی کام کا سلسلہ تیزی کے ساتھ ہمہ وقت جاری دیکھا گیا۔ 125 دروازوں کے منجملہ 16دروازوں کو برقی زینوں سے آراستہ کیا جاچکا ہے۔ 125دروازوں پر عازمین عمرہ کی سہولت کی خاطر خواتین کے منجملہ تقریباً 500دربان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسجد حرم کے دروازوں پر ڈیجیٹل لائٹس کا اہتمام کیا گیا جس کی مدد سے مسجد کے اندرونی حصہ میں پائی جانے والی مخلوعہ جگہ کی نشاندہی، نمازیوں کی گنجائش پر سبز رنگ کی روشنیاں نمودار ہوتی ہیں۔ مسجد حرم کے 16 دروازوں پر برقی سیڑھیاں نصب کی گئیں جن میں باب فہد، باب قریش، باب الصفاء، باب المروہ، باب السلام، باب ارقم بھی شامل ہیں۔ مسجد حرم عمارت کے مجموعی ڈھانچہ کو وسعت دی جارہی ہے۔ بین الاقوامی مشاورتی کمپنیوں کے تعاون سے ادارہ بن لادن گروپ کے تحت انجینئروں کے ہزاروں مزدور توسیعی پراجکٹ میں رات اور دن مصروف دیکھے گئے۔ توسیعی منصوبہ کے تحت 81ہزار 567 مربع میٹر پر تعمیرات جاری ہیں۔ جدید توسیعات کے بعد مسجد حرم کے دروازوںمیں بھی اضافہ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ 22سیڑھیاں الکٹرانک اور معذورین کیلئے 17عدد لفٹ بھی نصب کئے جارہے ہیں۔ تقریباً 37 سالہ منبر اذان کو 100میٹر کے فاصلہ پر صفاء کی پہاڑی پر جدید طرز سے بنایا گیا۔ باب کنگ عبدالعزیز مطاف صفاء پر ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے ہائی ٹیک ڈیجیٹل ساؤنڈ سسٹم پر کنٹرول کرنے مسجد حرم اور مطاف کے احاطہ میں لگائے گئے سی سی کیمروں کا نظارہ قید کیا جارہا ہے۔ صحن طواف کا احاطہ میں اضافہ کرتے ہوئے100 میٹر اطراف گنجائش زمین کی سطح پر فراہم کی گئی جبکہ صحن طواف سے ملحقہ بالائی دو منزلیں مکمل کرلی گئیں۔ خانہ کعبہ کے اطراف مسجد حرم اندرونی حصہ میں مسجد کے قدیم ڈھانچہ کو منہدم کرکے پیچھے ہٹادیا گیا ہے، جدید تعمیراتی منزل پر قدیم طرز کے گنبدوں کا تعمیری کام جاری ہے۔ مسجد حرم کے جدید ڈھانچہ پر 15 عدد میناروں جن کی بلندی 400میٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جس میں چھ عدد مینار پایہ تکمیل کو ہیں۔ میناروں کی تعمیر کے لئے اطراف واکناف کی پہاڑیوں کی کھدوائی اور صفائی کا کام جاری ہے۔ میناروں کی بنیاد کے لئے 900 مربع میٹر جگہ درکار ہے۔ میناروں کی بلندی ’ مکہ کلاک ٹاور ‘ سے نصف ہوگی جبکہ مکہ کلاک ٹاور کی اونچائی 817 میٹر پائی جاتی ہے۔ چشمہ آب زم زم اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے ولادت جو ’ مولا ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جو مسجد حرام کے ساتھ واقع ہے میناروں کی تعمیر سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ علماء کرام، انجینئرس اور تعمیراتی کمیٹی کے مشورے پر کام جاری ہیں۔ چشمہ آب زم زم اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے ولادت مقام کو محفوظ رکھتے ہوئے کام کیا جارہا ہے۔ تین سالہ تعمیراتی منصوبہ میں مزید اضافہ کیا گیا۔ آئندہ مزید ایک سال تعمیری کام جاری رہنے کے امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT