Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / خان عبدالغفار خان یونیورسٹی کے قیام کی اپیل

خان عبدالغفار خان یونیورسٹی کے قیام کی اپیل

نئی دہلی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بھارت رتن ایوارڈ یافتہ افسانوی پختون لیڈر خان عبدالغفار خان کی پڑپوتری نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے پڑدادا کے نام سے اس ملک میں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ اس عظیم رہنما کے نظریہ کا تحفظ کیا جائے جو عدم تشدد کے علمبردار تھے۔ بادشاہ خاں کی پڑپوتری یاسمین خاں نے آج یہاں پختون رہنما پر ایک نمائش کے موقع پر یہ تجویز پیش کی۔ مرکزی وزیر ثقافت مہیش شرما نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ یاسمین خاں نے کہا کہ پشاور کی باچہ خان یونیورسٹی پر حملہ کیا گیا کیوں کہ بعض لوگ غفار خاں اور ان سے موسوم یونیورسٹی کا نام و نشان مٹانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ دہلی یا کولکتہ میں غفار خان سے موسوم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے۔ قبل ازیں مہیش شرما نے غفار خان کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزارت ثقافت کے زیر اہتمام ’’سرحدی گاندھی اور ہندوستانی تحریک آزادی‘‘ کے زیر عنوان نمائش میں غفار خان کو آزادی ہند کیلئے وقف ایک عظیم شخصیت اور ہندومسلم اتحاد کا علمبردار قرار دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT