Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ختم نومبر تک میٹرو ریل کے آغاز کی تیاری: کے ٹی راما راؤ

ختم نومبر تک میٹرو ریل کے آغاز کی تیاری: کے ٹی راما راؤ

حیدرآباد 12 نومبر ( پی ٹی آئی ) ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ حیدرآباد میٹرو کے جاریہ ماہ کے ختم تک آغاز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کے پہلے مرحلہ کے 30 کیلومیٹر کی پٹی پر موجود اسٹیشنوں کے اطراف بڑے پیمانے پر عوام کیلئے جگہ فراہم کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ گورنر نرسمہن نے گذشتہ ہفتے اسٹیشنوں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا تھا ۔ کئی سینئر عہدیداربشمول مینیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ عوام کو بڑے پیمانے پر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ خاص طور پر میاں پور اور دیگر اسٹیشنوں پر سہولیات فراہم کرنے اقدام کئے جا رہے ہیں۔ وزیر نے اپنے ٹوئیٹ میں کچھ تصاویر اپ لوڈ کئے تھے اور کہا تھا کہ حیدرآباد میٹرو ریل جاریہ ماہ کے اواخر تک آغاز کیلئے تیار ہو رہی ہے ۔ اب قطعی مراحل کا کام باقی ہے ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں کے ٹی آر نے کچھ اور تصاویر پیش کیں اور کہا کہ تصاویر میاں پور اسٹیشن اور ڈپوکی ہیں جہاں افتتاحی تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کی جانب سے حیدرآباد میٹرو ریل 72 کیلومیٹر کے پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT