Sunday , May 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خدمات کی انجام دہی میں تساہل ناقابل برداشت

خدمات کی انجام دہی میں تساہل ناقابل برداشت

برقی عہدیداروں کو میئر کریم نگر رویندر سنگھ کا انتباہ
کریم نگر۔/16نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمارٹ سٹی کے تحت شہر میں ہر روز برقی سربراہی برابر ہورہی ہے یا نہیں اس کا جائزہ لیتے رہنا ہوگا۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن میئر سردار رویندر سنگھ نے عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی۔ مجلس بلدیہ کے محکمہ برقی شعبہ سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے کسی بھی ڈیویژن کے برقی پولس کے بلبس روشن نہ ہونے کی اطلاع ملنے پر فوری وہاں کا جائزہ لینے اور روشنی کی سربراہی کی باقاعدگی کی یکسوئی کی جائے۔ عہدیداروں کو عوام کیلئے خدمات کا جوابدہ ہونا پڑے گا اس بات کا خیال رکھا جائے۔ روزانہ روشنی کے بلبس کا جائزہ لیا جائے اور اس کا ریکارڈ رکھا جائے۔ برقی روشنی کے سلسلہ میں عہدیداران متعلقہ اور ملازمین و مزدوروں کے کسی بھی قسم کے تساہل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہیں چاہیئے کہ وہ ذمہ دارانہ انداز میں خدمات انجام دیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف و پریشانی نہ ہو ۔ ایل ڈی ہائیڈروجن بلبس جہاں بھی لگائے گئے ہیں ان مقامات پر روشنی برابر ہے یا نہیں روزانہ اس سلسلہ میں معلومات حاصل کی جائے اور اگر کسی بھی ڈیویژن میں برقی لائٹس بلبس کی ضرورت ہو تواس کا موثر طور پر انتظام کیا جائے۔ میئر نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ سٹی کے سلسلہ میں ہر ملازم کو ذمہ دارانہ طور پر خدمات انجام دینا ہوگا بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس جائزہ اجلاس میں مجلس بلدیہ شعبہ برقی کے تمام عہدعیدار ان اور ملازمین شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT