خدمات کی ’سونامی‘ لانے آر ایس ایس کی اپنے کارکنوں کو ہدایت

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خدماتی سونامی لانے کا عہد کئے ہوئے آر ایس ایس نے آج اپنے اپنے دائرہ کار میں مختلف سماجی خدمات کی تنظیمیں قائم کریں اور خدمات کا سیلاب لائیں۔ آر ایس ایس سی نے کہا کہ یہی چیز ہندوستان کیلئے ضروری ہے اور ہم کو ضروریات کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسا بالے نے آر ایس ایس کے 3 روزہ پروگرام کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خدمات کی فراہمی کے سلسلہ میں کوئی چھوت چھات نہیں ہونی چاہئے۔ وہ تقریباً 800 تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے جو آر ایس ایس کے اختتامی اجلاس میں شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT