Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / خدمت خلق احسن عمل ہے یہ کبھی رائیگاں نہیں جاتا

خدمت خلق احسن عمل ہے یہ کبھی رائیگاں نہیں جاتا

تقسیم اسنادمیں این ایس ایس والینٹرس سے پروفیسرمحمود صدیقی کا خطاب
حیدرآباد، 8؍ مارچ (پریس نوٹ) ’’اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت بھی ایک ضروری عمل ہے۔ کیمپوں کے ذریعہ ہمارے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔ مانو کی این ایس ایس اس کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے‘‘ ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد محمود صدیقی ‘ پروفیسر شعبہ تعلیم و تربیت نے گذشتہ جمعرات ، نیشنل سرویس اسکیم (این ایس ایس) سیل کے سات روزہ کیمپ کے آخری دن تقسیم اسناد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب انیس اعظمی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ’’یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں دوسروں کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے سماجی خدمت کا کام کرتے ہیں اوران کی پریشانیوں کو اپنا سمجھ کر دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’کار خیر کرنے کا جذبہ ہمیشہ آپ کے اندر ہونا چاہئے‘‘۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ان طلبہ کی حوصلہ افزائی تھی۔ ڈاکٹر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس نے طلبہ کی پذیرائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT