Friday , May 25 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت اور تنازعہ پر دو خواتین کی خودکشی

خرابی صحت اور تنازعہ پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور گھریلو تنازعوں سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات کوکٹ پلی اور بالانگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 24 سالہ بھوانی جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون خرابی صحت سے کافی پریشان تھی جس نے 9 ڈسمبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 49 سالہ لیلاوتی جو بدھانگر کالونی علاقہ کے ساکن شخص بی راؤ کی بیوی تھی ۔ ذرائع کے مطابق لیلاوتی گذشتہ چند روز سے کافی پریشان تھی اس خاتون کی صحت ناساز تھی اور گھریلو مسائل و مالی پریشانیوں کے سبب یہ خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT