Thursday , December 13 2018

خرابی صحت اور ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز اور نارسنگی پولیس نے یہ بات بتائی جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 38 سالہ راملو جو پیشہ سے الکٹریشن تھا ۔رحمت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے یہ شخص ذہنی توازن کا شکار تھا اور اس کا علاج ماہر نفسیات کے پاس ہو رہا تھا ۔ کل رات مکان میں افراد خاندان کی غیر موجودگی سے فائدہ اٹھاکر اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 23 سالہ پرکاش جو پیشہ سے میستری تھا ۔ جس کا آبائی مقام مدھیہ پردیش بتایا گیا ہے ۔ وہ گذشتہ روز مدھیہ پردیش سے واپس آیا تھا اور پریشان تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT