Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت اور قرض پر دو افراد کی خودکشی

خرابی صحت اور قرض پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 6 جولائی (سیاست نیوز)خرابی صحت اور قرض کے بوجھ سے پریشان دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ سائبر آباد کے علاقہ شاہ میر پیٹ اور گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ روی جو گھن بازار علاقہ کا ساکن تھا اس نے خرابی صحت کے سبب نا معلوم گولیوں کا استعمال کیا ۔ جس کے باعث یکم جولائی سے اس کی صحت خراب تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 48 سالہ یادگیری جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ انوجی گوڑہ میں رہتا تھا اس نے کل دن میں خودسوزی کرلی اور علاج کے اوردوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یادگیری کی صحت خراب تھی اور وہ قرض کے بوجھ سے پریشان تھا ۔

TOPPOPULARRECENT