Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت اور مالی پریشانیوں پر تین خواتین کی خودکشی

خرابی صحت اور مالی پریشانیوں پر تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 مئی ۔ ( سیاست نیوز) خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات جواہرنگر ، پنجہ گٹہ ، صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جواہرنگر پولیس کے مطابق 30 سالہ پرمیلا جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن سری راملو کی بیوی تھی ، یہ خاتون گزشتہ چند روز سے خرابی صحت سے پریشان تھی اور اس نے 8 مئی کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 32 سالہ سندھیہ جو ایرم منزل علاقہ کے ساکن ینو کی بیوی تھی یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی جو مسلسل خرابی صحت سے پریشان تھی کل رات اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ یوانی جو بھرت نگر صنعت نگر علاقہ کے ساکن روی کی بیوی تھی مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے یہ خاتون پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT