Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت اور مالی پریشانی پر دو افراد کی خودکشی

خرابی صحت اور مالی پریشانی پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) خرابی صحت اور مالی پریشانی سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ ارون جو پیشہ سے ڈی سی ایم ڈرائیور تھا منصور آباد سرور نگر میں رہتا تھا خرابی صحت سے یہ شخص پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 50 سالہ مزدور آر کامبلے امبیڈکر نگر جگت گیری گٹہ کا ساکن تھانے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT