Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت اور گھریلو تنازعات پر دو خواتین کی خودکشی

خرابی صحت اور گھریلو تنازعات پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے ایک اور گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 37 سالہ ششی ریکھا جو پیشہ سے آنگن واڑی ٹیچر اور لشکر گوڑہ علاقہ کے ساکن نرسیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 47 سالہ خاتون پریم لتا جو گرم گوڑہ علاقہ کے ساکن شانتی ریڈی کی بیوی تھی اس خاتون کی کل رات مشتبہ انداز میں موت ہوگئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پریم لتا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا ہوگا چونکہ یہ خاتون گھریلو جھگڑوں سے کافی پریشان تھی ۔

TOPPOPULARRECENT