Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت سے تنگ آکر این آر آئی خاتون کی خودکشی

خرابی صحت سے تنگ آکر این آر آئی خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک این ار آئی خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 61 سالہ بدر جہاں صدیقی جو محمد صدیق کی بیوی تھیں ۔ اس خاتون کا تعلق امریکہ سے بتایا گیا ہے ۔ یہ امریکی شہری ضعیف خاتون علاج کی غرض سے حیدرآباد آئی تھیں اور اپنے رشتہ دار کے یہاں زہرہ نگر روڈ نمبر 10 پر ٹھہری ہوئی تھیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT