Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص کی خود کشی

خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : والدہ کی موت کے غم اور خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ میر چوک پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ آزاد حسین نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ آزاد حسین پیشہ سے ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا ۔ اور سلطان پورہ میر چوک میں رہتا تھا ۔ 4 ماہ قبل آزاد حسین کی والدہ کا انتقال ہوگیاتھا ۔اور یہ شخص بیماری سے بھی پریشان تھا جس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT