Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون کے بشمول دو افراد کی خودکشی

خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون کے بشمول دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے پریشان 2 افراد بشمول ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 31 سالہ خاتون رجنی جو بالانگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون ٹی بی کا شکار بتائی گئی ہے اور مسلسل خرابی صحت سے پریشان ہوکر خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے گذشتہ ماہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون نے واشمول کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ گیانیشور جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ گڈی ملکاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس کا علاج بھی جاری تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص خرابی صحت سے تنگ آچکا تھا اور اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT