Tuesday , December 11 2018

خرابی صحت سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک لڑکی نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 15 سالہ لڑکی کومل نے عمارت کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ کومل پدماراؤ نگر علاقہ کے ساکن ونود رمیش کی بیٹی تھی جس کی چند روز سے صحت ناساز تھی خرابی صحت کے سبب لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT