Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت و مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 5 افراد کی خودکشی

خرابی صحت و مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 5 افراد کی خودکشی

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان ، قرض کا بوجھ ،مالی پریشانیاں ملازمت اور خرابی صحت کے مسائل سے دلبرداشتہ 5 افراد نے خودکشی کرلی ۔ شہر و نواحی علاقوں میں یہ واقعات پیش آئے ۔ دبیرپورہ پولیس کے مطابق 42 سالہ ارشد احمد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چنچل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ جواہر نگر پولیس کے منطابق 24 سالہ سرینواس چاری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جواہر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ قرض کے بوجھ سے وہ پریشان تھا اور قرض کی ادائیگی میں تاخیر سے خوف کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 33 سالہ کرشنا راؤ جو پیشہ سے میستری تھا ۔ بابوجی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص پولیس کے مطابق شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے نشہ کی حالت میں کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 49 سالہ سرینواس راؤ جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ آلوین کالونی میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام سریکاکلم بتایا گیا ہے ۔ کاروبار میں نقصان سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ کے پی ایچ ٹی پولیس کے مطابق 28 سالہ روی ریڈی کو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ شحص ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ تاہم پسند کی ملازمت نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT