Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت و گھریلو تنازعات پر دو خواتین کی خودکشی

خرابی صحت و گھریلو تنازعات پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور گھریلو تنازعات کے سبب دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات میاں پور اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 39 سالہ خاتون رمن جو میاں پور علاقہ کے ساکن مرلی دھر کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رمن پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی اور خرابی صحت سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون شنکراماں جو منصورآباد علاقہ کی ساکن تھی ۔ اس خاتون نے 14 اکٹوبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ضعیف شخص کی بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی
حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 70 سالہ محمد زاہد جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ رنگاریڈی نگر بالانگر میں رہتا تھا ۔ کل رات اس شخص کا ان کی بیوی سے جھگڑا ہوگیا اور جھگڑے کے بعد اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس بالانگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT