Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر خاتون کی خودکشی

خرابی صحت پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک خاتون نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 49سالہ غوثیہ بیگم جو گاجولا رامم علاقہ کے ساکن محمد سلطان کی بیوی تھی جو گزشتہ کچھ عرصہ سے خرابی صحت سے پریشان تھی اور بیماری کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT