Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر خودکشی اور سڑک حادثہ میں موت

خرابی صحت پر خودکشی اور سڑک حادثہ میں موت

حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) خرابی صحت کے سبب ایک مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یونیورسٹی پولیس کے بموجب 30 سالہ پی سریندر ساکن لالہ پیٹ سکندرآباد جو پیشہ سے ٹائیلس کا کام کرتا تھا یونیورسٹی علاقہ میں اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ گزشتہ چند عرصہ سے وہ بیمار تھا اور دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا ۔ ایک اور سڑک حادثہ میں معمر شخص ہلاک ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس نے بتایا کہ 76 سالہ ایم ناگراج راؤ /28 اکٹوبر کو ٹینک بینڈ چلڈرنس پارک کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کیلئے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT