Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر خودکشی کے واقعات

خرابی صحت پر خودکشی کے واقعات

حیدرآباد /13 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ونستھلی پورم اور جیڈی میٹلہ میں دو افراد نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 20 سالہ کرن کمار ریڈی جو منصورآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس نے آج صبح خرابی صحت سے تنگ آکر انہتائی اقدام کرلیا ۔ اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں 48 سالہ راما راجو جو پیشہ سے کار پینٹر ایچ ایم ٹی سوسائٹی میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی صحت خرابی تھی اور اس نے خرابی صحت سے شبہات کا شکار ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT