Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر خودکشی

خرابی صحت پر خودکشی

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود آدی بٹلہ اور شیورم میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں 2 افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت کے سبب ان دو افراد نے انتہائی اقدام کیا۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ رمیش جو پیشہ سے کسان مہیشورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 8 ڈسمبر کو اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 70 سالہ کے لالیا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ ناگارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لالیا خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

 

ذہنی تناؤ کا شکار خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 35 سالہ جے شاردھا دنڈیگل علاقہ کے ساکن ستیہ نارائنا کی بیوی تھی ۔ یہ شخص پیشہ سے لیبر تھا ۔ بیوی کو ہراساں کر رہا تھا ۔ شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر مائیکے چلی گئی تھی ۔ جو ذہنی توازن بگڑنے کے سبب خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT