Monday , February 26 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر دو خواتین کی خودکشی

خرابی صحت پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات چندا نگر اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آئے ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ راجہ لکشمی جو حیدر نگر علاقہ کے ساکن گوپی چند کی بیوی تھی یہ خاتون آج عمارت کی 5 ویں منزل سے مشتبہ طورپر گرکر ہلاک ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق یہ خاتون 5 ویں منزل پر مارننگ واک میں مصروف تھی تاہم خرابی صحت سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ہوگی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 24 سالہ جھانسی رانی جو یوسف گوڑہ بنجارہ ہلز کے علاقہ کے ساکن ہنمنتو کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی انجنیئرنگ کی تکمیل کے بعد سے پریشان تھی جو مسلسل خرابی صحت سے ذہنی تناؤ کا شکارہوگئی تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT